page 3
رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا کی بے مثال قابل اتباع زندگی کی چند جھلکیاں
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ سب
لوگوں میں سے اچھا وہ ہے جو اپنے گھر والوں کے لئے اچھا ہو اور میں تم سب سے بڑھ
کر اپنے گھر والوں کے لئے اچھا ہون آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیم یہ ہے کہ اپنی بیوی
کے ساتھ خوش مذاق رہو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا معمول یہ تھا کے ہر طرح سے ازواج
مطہرات کو خوش رکھنے کی کوشش کرتے- ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالی
عنہ فرماتی ہیں- ایک دفعہ میں نے ہریرہ( دلیہ) پکا کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے
سامنے رکھا اس وقت ام المومینین حضرت سودہ رضی اللہ تعالی عنہا بھی آپ کے پاس
بیٹھی تھی میں نے حضرت سودہ رضی اللہ تعالی عنہا سے کہا کہ آپ ابھی کھائیے- مگر وہ
انکار کرنے لگی میں نے بطور مزاح کہا اگر نہ کھاؤ گی تو یہ ہریرہ تمہارے منہ پر مل
دونگی انہوں نے پھر بھی نہیں کھایا میں نے مزاح مزاح میں اٹھ کر ہریرہ سودہ رضی
اللہ تعالی عنہا کے چہرے پر مل دیا- رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دیکھا تو
ہنسنے لگے میری یہ حرکت دیکھ کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سودہ رضی اللہ تعالی عنہ
سے فرمایا اب تم بھی یہ ہریرہ عائشہ کے منہ پر ملو یہ فرما کر حضورصلی اللہ علیہ
وسلم نے مجھے پکڑ لیا اور حضرت سودہ رضی اللہ تعالی عنہ نے اٹھ کر ہریرہ کی لیب
میرے منہ پر کر دی


0 Comments