Header Ads Widget

صفحہ نمبر 5۔۔۔۔۔۔ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا کی بے مثال قابل اتباع زندگی کی چند جھلکیاں

صفحہ نمبر 5

 رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور حضرت عائشہ رضی اللہ    تعالی عنہا کی   بے مثال قابل اتباع زندگی کی چند جھلکیاں   
 
رسول صلی اللہ علیہ وسلم اپنی تمام ازواج مطہرات کے ساتھ کھانے پینے اور مکان و ملاقات میں یکساں سلوک فرماتے تھے مگر  دلی رجحان حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالی عنہا کی طرف کچھ زیادہ تھا۔ سنن  ابو داؤد میں ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا کرتے تھے یا اللہ یوں تو میں سب بیویوں کے ساتھ مساوی سلوک کرتا ہوں مگر دل میرے اختیار میں نہیں ہے وہ  عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا کو زیادہ محبوب رکھتا ہے  اے اللہ۔۔، مجھے اس معاملہ میں معاف فرمانا ادھر حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالی  عنہا   رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلم پر جان چھڑکتی تھیں اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے بے حد محبت کرتیں تھیں۔ ارباب سیر نے لکھا ہے ایک دفعہ حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالی عنہا  منہ ہاتھ دھو رہی تھیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم   ان کے پاس سے گزرے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہانے محبت سے حضور صلی اللہ علیہ وسلم پر  پانی کا چھینٹا دے مارا  رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی فورا چلو بھر  کر حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا پر پھینکا پھر دونوں مسکرانے لگے۔ رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا دیکھو عائشہ میں نے زیادتی نہیں کی بلکہ بدلہ لیا ہے اور بدلے کا حکم قرآن مجید میں موجود ہے

صفحہ نمبر 5۔۔۔۔۔۔ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا کی   بے مثال قابل اتباع زندگی کی چند جھلکیاں
صفحہ نمبر 5۔۔۔۔۔۔ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا کی   بے مثال قابل اتباع زندگی کی چند جھلکیاں

Post a Comment

0 Comments