صفحہ نمبر 4
رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا کی
بے مثال قابل اتباع زندگی کی چند جھلکیاں
حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ
تعالی عنہا بچپن ہی سے بے حد ذہین اور عقل عقلمند تھیں۔ کہا جاتا ہے کہ آپ کی
یاداشت اتنی اچھی تھی کہ کوئی صحابی یا صحابیہ اتنی اچھی یاداشت نہ رکھتے تھے۔
بچپن میں ایک مرتبہ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا کی گڑیوں میں ایک پردار گھوڑا بھی تھا نبی صلی اللہ
علیہ وسلم نے پوچھا عائشہؓ یہ کیا ہے حضرت
عائشہؓ نے عرض کیا حضور یہ گھوڑا ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا گھوڑوں کے تو
پر نہیں ہوتے ۔ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے برجستہ جواب دیا کیوں جی یہ
کیوں نہیں ہوتے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کیا آپ نے یہ نہیں سنا کہ حضرت
سلیمان علیہ الصلاۃ وسلام کا گھوڑا پروں والا تھا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالی عنہا کا یہ جواب سن کر بے ساختہ مسکرا پڑے۔
![]() |
| صفحہ نمبر 4 ۔۔۔۔ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا کی بے مثال قابل اتباع زندگی کی چند جھلکیاں |


0 Comments