پاکستان نیوی
کنٹریکٹ پر مردا خاتون ڈاکٹرز کی ضرورت ہے
ڈائریکٹر جنرل میڈیکل سروسز نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کے تحت عارضی/ کنٹریکٹ پر سویلین مردا خاتون میڈیکل آفیسرز کی آسامیاں خالی ہیں۔ منتخب سویلین مردا خاتون ڈاکٹرز کو پاکستان نیوی میں بطور جنرل ڈیوٹی میڈیکل آفیسر (GDMO) دو سال کی مدت کیلئے خالصتا کنٹریکٹ پر کام کرنا ہوگا۔ بوقت ضرورت اُنہیں پاکستان نیوی میں کہیں بھی تعینات کیا جا سکتا ہے۔ درخواستیں (اپنے موجودہ پتہ اور موبائل نمبر کے ساتھ ) ڈائریکٹر جنرل میڈیکل سروسز (نیوی) نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کو 16.01.2023 تک بمع تصدیق شده ایم بی بی ایس ڈگری موجودہ پی ایم ڈی سی رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ ، تجربہ کا سرٹیفیکیٹ ، ڈومیسائل سرٹیفیکیٹ ،کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ کی فوٹو کاپیوں اور پاسپورٹ سائز کی حالیہ فوٹو کے ساتھ پہنچ جانی چاہیں ۔
اہلیت
1۔ قومیت پاکستانی
2 -تعلیمی قابلیت ایم۔ بی۔ بی۔ایس /مساوی ( پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل سے رجسٹر
ڈا منظور شدہ)
3-تجربہ ایک سال کی ہاؤس جاب اور کسی مستند ہسپتال
/ کلینک میں بطور میڈیکل آفیسر کم از کم دو سال کا تجربہ ہو( پاکستان نیوی میں
تجربہ رکھنے والے ڈاکٹر ز کو تر جیح دی
جائے گی۔
4
-عمر 25 سال تا 50 سال۔
5 -تنخواہ اور مراعات بنیادی سکیل 17 بمعہ اضافی
سہولیات جو سول سرکاری ملازمین کو حاصل ہیں۔ منتخب ڈاکٹر ز پینشن / گریجویٹی کے
اہل نہیں ہوں گے اور انہیں سرکاری رہائش مہیا نہیں کی جائے گی۔
6- انتخاب کے لیے صوبائی کوٹہ :-
7-نامکمل اور آخری تاریخ کے بعد موصول ہونے والی درخواستوں پر غور نہیں کیا جائے گا۔
ڈائریکٹر جنرل میڈیکل سروسز (نیوی)
نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد
PID(1)4089/22


0 Comments