رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا کی بے مثال قابل اتباع زندگی کی چند جھلکیاں
1
رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نکاح کے بعد جب حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا کو گھر
لائےتو ایک دن حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہ فرماتی ہیں میں نے نبی صلی اللہ علیہ
وسلم سے پوچھا اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم آپ کو میرے ساتھ کس قدر محبت ہے
نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا مجھ کو تم سے اس قدر مضبوط اور گہری محبت ہے جس
طرح رسی کی گرہ پختہ اور مضبوط ہوتی ہے عائشہ رضی اللہ تعالی عنہ
فرماتی ہیں اس کے بعد میں کبھی کبھی پوچھ لیا کرتی اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ
وسلم محبت کی گرہ کس حال میں ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
فرماتے بہت اچھے حال میں ہے اور اس میں کوئی کمزوری نہیں آئی
بحوالہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مسکراہٹیں


0 Comments